نواز شریف کے صاحبزادوں کے خلاف ایف بی آر متحرک


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے نوٹسز کا جواب نہ دینے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ان کے گھر جاتی امرا کے باہر نوٹسز چسپاں کر دیے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو بارہا نوٹسز جاری کیے گئے جن میں دونوں بھائیوں سے گزشتہ 10 سال کی ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ  اسٹیٹمنٹ مانگی گئیں تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ایف بی آر کے نئے نوٹسز میں ملزمان کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی  ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر وہ جواب جمع نہیں کراتے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حسن نواز اور حسین نواز کو ایون فیلڈ  پراپرٹیز ریفرنس اور العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے ملزم  قرار دیا گیا ہے تاہم  وہ ابھی تک احتساب عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عدالت نے انہیں مفرور قرار دے رکھا  ہے۔


متعلقہ خبریں