آسٹریلیا نے مزید 5 افراد کی شہریت منسوخ کر دی


کینبرا: دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبہے میں آسٹریلیا نے مزید 5 افراد کی شہریت منسوخ کر کے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن نے یہ انکشاف جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔

پیٹر ڈٹن کے بیان میں ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جن کی آسٹریلوی شہریت منسوخ کی گئی ہے تاہم برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق  منسوخی کا پروانہ پانے والوں میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں، دی ٹیلی گراف کی خبر کے مطابق ان افراد نے داعش کا ساتھ دینے کے لیے شام اور عراق کا سفر بھی کیا تھا۔

2015 میں آسٹریلوی قانون میں کی گئی تبدیلی کے بعد اب تک کل چھ افراد کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں