شیخ رشید مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے


راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ  رشید احمد  نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں وہ 14 ا گست کو یوم آزادی نہیں کچھ  اور منا رہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے، آج شہبازشریف نے بھی اس کی تائید کی ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مراعات چھن جانے سے مولانا صاحب پاگل ہو گئے ہیں، شکست سے ان کی دنیا اجڑ گئی ہے اس لیے انہیں پوری قوم کی خوشی بھی اچھی نہیں لگ رہی اور وہ مایوسی اور سوگ کی کیفیت میں ہیں۔

شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ یہ وہ شریف خاندان ہے جس کا مجیب الرحمن  ہیرو ہے، یہ ڈان لیکس کے پیروکار ہیں، انہوں نے ختم نبوت کے خلاف سازش کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ساری قوم عمران خان کی قیادت میں 14 اگست کو نئے پاکستان کا جشن آزادی منائے گی، ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ 13 اگست کی رات 11 بجے لال حویلی کے باہر جشن آزادی کا تاریخی جشن ہو گا۔


متعلقہ خبریں