پنجاب : ٹرانس جینڈر طلبا کے لیے اقدامات کی ہدایت

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب بھرکی اسکول انتظامیہ کو ٹرانس جینڈر بچوں کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹرانس جینڈر بچوں کو دوسرے بچوں کی طرح حقوق دیے جائیں جبکہ داخلے کے وقت ایسے بچوں کا نام مخصوص کالم میں لکھا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سو فیصد داخلے کا ہدف پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ خواجہ سرا بچوں کے داخلوں  پر خصوصی توجہ دی جائے اور انہیں بھی دوسرے بچوں کے مساوی حقوق دیے جائیں۔

صوبہ کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھیجے گئے مراسلے کی ہدایات پرسرکاری اور نجی اداروں میں عملدرآمد کرنا  لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان میں کافی عرصے سے خواجہ سراؤں کے حقوق کی بات کی جا رہی ہے اور اب ایسے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں جن سے ناصرف انہیں زندگی کے ہر شعبے میں حقوق حاصل ہونے کی امید نظر آئی  ہے بلکہ تعلیمی میدان میں بھی انہیں قبول کیا جا رہا ہے، ٹرانس جینڈر بچوں کے لیے باقاعدہ طور پر اسکولوں میں خصوصی انتظامات کی ہدایت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


متعلقہ خبریں