شہری کی گاڑی چھن گئی:آئی جی سندھ کو نوٹس مل گیا

سندھ ہائیکورٹ: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی کو فوری ہٹانے کا حکم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری علی زیدی کی گاڑی چھینے جانے کے مقدمہ میں اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایچ او سچل اور دیگر کو نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے۔ عدالت عالیہ نے 21 اگست تک تحریری جواب بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ گاڑی چھیننے میں کون کون شامل تھا؟

درخواست گزارعلی زیدی نے بتایا کہ تین اہلکار وردی میں تھے اور دو سادہ لباس تھے۔ انہوں نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ گاڑی چھیننے والے اہلکار پانچ لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

عدالت عالیہ کو درخواست گزار نے بتایا کہ تھانہ سچل میں سیشن جج ملیر کے حکم پر بے نظیرآباد (اے سیکشن) تھانہ کے افسر اے ایس آئی لئیق حیدر سمیت دیگر پانچ اہلکاروں کے خلاف کار چھینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ تھانہ کے  تفتیشی افسران نہ گاڑی برآمد کررہے ہیں اور نہ ہی نامزد ملزمان کو گرفتار کررہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں