سینیٹ کا اجلاس 27 اگست کو طلب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 27 اگست 2018 کو طلب کر لیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس 27  اگست  کو سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم  قومی و بین الاقوامی امور پر بحث ہو گی، اجلاس میں عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو بھی زیربحث لایا جائے گا۔

آئین کے آرٹیکل 54  کی شق ایک  کے مطابق صدرمملکت کسی وقت بھی قومی اسمبلی، سینیٹ یا دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل صدر مملکت  ممنون حسین نے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھانا ہے، اس اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کیے جائیں گے اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔


متعلقہ خبریں