لاہور: جشن آزادی پر طالبات کے بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے


لاہور: اکہترویں جشن آزادی کے موقع  پر لاہور میں انٹر اسکول بیڈ منٹن اینڈ ٹیبل ٹینس مقابلوں میں اسکولز کی طالبات نے بڑھ چڑھ  کر حصہ لیا۔

آٹھ اسکولز کی سولہ سال سے کم عمر طالبات کے درمیان بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقابلوں میں طالبات نے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی بھرپور کوشش کی  اور حاضرین سے خوب داد بھی وصول کی۔

مقابلوں میں حصہ لینے والی حوصلہ مند طالبات کا کہنا تھا کہ ہم اسٹار بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں، پاکستانی خواتین کو بھی ہر میدان میں آگے آنا چاہیے۔

پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی کا کہنا تھا کہ خواتین کھلاڑی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، ابتدا میں پاکستانی ثقافت اور اسلامی ماحول کی وجہ سے طالبات کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب لڑکیوں نے کافی محنت کی ہے اور اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔

کھلاڑیوں نے ’ہم نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہتر سہولتیں اور اچھی تربیت ملے تو وہ بھی عالمی سطح  پر وطن عزیز کا نام روشن کرسکتی ہیں۔

’ہم نیوز‘ نے طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایونٹ کی خصوصی کوریج  کی اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔


متعلقہ خبریں