جی ڈی اے شکست کے بعد ہوش کھو بیٹھا ہے، عاجز دھامرا


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان اور سابق سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی والے تازہ شکست خوردہ جی ڈی اے کو کوئی سیاسی آکسیجن نہیں دے سکتے، پی ٹی آئی کے مرشد سندھ  سے  بار بار شکست کھا چکے ہیں اور سندھ کے عوام میں ملتانی مرشد کا سیاسی چورن کبھی نہیں چلے گا۔

سندھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے اتحاد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عاجر دھامرا کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے والے کبھی ایف آئی اے کا کندھا استعمال کرتے ہیں تو کبھی پی ٹی آئی کو ڈھال بناتے ہیں، جی ڈی اے سیاسی یتیموں کا ٹولہ تھا جو اس الیکشن میں شکست کے بعد اپنا ہوش کھو بیٹھا ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی سندھ  کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مضبوط  یا کمزور اپوزيشن سے فرق نہیں پڑتا، بلاول بھٹو کی ہدایات پر سندھ  کے عوام کی مزید خوشحالی کے لیے ترجیحی منصوبے جلد سامنے لائیں گے۔


متعلقہ خبریں