پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے، صدر ممنون


اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اقلیتوں کی بڑی تعداد میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

صدر ممنون حسین نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع  پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کی کامیابی بڑی پیش رفت ہے اور اب یہ پروپیگنڈا ختم ہونا چاہیے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آگے بڑھنے کے مواقع  حاصل نہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اقلیتوں پر جب بھی مشکل وقت آیا پاکستانی قوم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی جبکہ ہمارے علما اور مذہبی رہنماؤں نے ہمیشہ رواداری کے فروغ  کے لیے کام کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت عوام کی طاقت کے ذریعے ہی ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم سیاست میں بھی ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نفرتیں پروان چڑھی رہیں تو قومی ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعمیر نہیں ہوسکے گا۔


متعلقہ خبریں