پاکستان ریلوے کا عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان


لاہور: پاکستان ریلوے  نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ زیادہ  سے زیادہ لوگ اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منا سکیں۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الاضحیٰ پر اضافی رش کی وجہ سے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پانچوں ٹرینوں کے ریکس کی تیاری کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق عید کے موقع  پر دیگر ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی، عید اسپیشل ٹرینیں لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان سمیت دیگر شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی۔

عید الاضحیٰ  22 اگست کو ہونے کا امکان ہے تاہم اس کا حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان ریلویز کی طرف سے جون میں عید الفطر پر بھی پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔

ملک کے بڑے شہروں میں روزگار کی غرض سے مقیم عوام کی بڑی تعداد عید کے موقع  پر اپنے آبائی علاقوں کا سفر کرتے ہیں جس کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی جانب سے خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں