الیکشن 2018 سویا ہوا انتخاب تھا، فاروق ستار

الیکشن 2018 سویا ہوا انتخاب تھا، فاروق ستار | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے انتخابات 2018 کو سویا ہوا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھے اشتراک کی خواہش رہی ہے۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  الیکشن سویا ہوا الیکشن تھا، آر ٹی ایس بھی سات بجے کے بعد سو گیا تھا، اس سے زیادہ سویا ہوا الیکشن کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔

آر ٹی ایس نامی ایپلیکیشن الیکشن نتائج کے لیے تیار کی گئی تھی جس کے ذریعے ریٹرننگ افسران کو پولنگ اسٹیشن کے نتائج بروقت الیکشن کمیشن کو بھیجنا تھے۔ تاہم بعد میں سامنے آنے والی الگ الگ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ آر ٹی ایس نظام فیل ہو گیا تھا یا انتخابی عملے کو اسے استعمال کرنے کا کہا ہی نہیں گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی بھی کہہ رہی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان والی بات ہم کرتے تو ہم پر الزامات کی بوچھاڑ ہو جاتی۔

متحدہ مجلس عمل کے رہنما نے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں