مراد علی شاہ 18 اگست کو وزیراعلیٰ کا حلف اُٹھائیں گے

کورونا وائرس، سندھ میں اموات کی تعداد 299 تک پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سید مراد علی شاہ 18 اگست کو دوسری بار وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اُٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے، اجلاس میں آغا سراج دُرانی کو اسپیکر جبکہ ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

سید مراد علی شاہ جولائی 2016 کو صوبہ سندھ کے وزیراعلی بنے تھے، انہیں سید قائم علی شاہ کی جگہ وزیراعلی منتخب کیا گیا تھا۔

آغا سراج دُرانی گزشتہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں وہ یہ عہدہ دوسری بار سنبھالیں گے، ریحانہ لغاری گزشتہ دورحکومت میں صوبائی محکمہ انسانی حقوق کی مشیر تھیں۔

پیپلزپارٹی نے حالیہ انتخابات میں صوبہ سندھ سے واضح اکثریت حاصل کی ہے اور وہ صوبے میں اپنی حکومت قائم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔


متعلقہ خبریں