سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا

ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب اور کویت میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے، دونوں ممالک میں عیدالاضحیٰ 21 اگست کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آنے کا سرکاری طور پر اعلان مجلس شوری کرے گی، پیر 20 اگست کو وقوف ادا کیا جائے گا جبکہ اس سے اگلے روز 21 اگست کو عید الاضحیٰ کا پہلا روز ہو گا۔

اس سے قبل سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ براہ راست یا کسی دوربین کے ذریعے چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور جسے بھی چاند نظر آ جائے وہ قریبی عدالت کو اس بارے میں مطلع کر دے۔

سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے 11 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے سرکاری طور پر پانچ روز کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

دیگر مسلمان ممالک میں ملائیشیا، انڈونیشیا اور برونائی داالسلام میں چاند نظر نہ آنے کا سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے، ان ممالک میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔


متعلقہ خبریں