لکی مروت:17 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک دیا گیا

لکی مروت:17 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک دیا گیا | urduhumnews.wpengine.com

لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں موٹر سائیکل سوار 17 سالہ ادریس نامی لڑکے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔

واقعہ رات کے وقت اس وقت پیش آیا جب ادریس اپنے گھر کی گلی میں موجود تھا۔

متاثرہ نوجوان کو اہل خانہ نے فوری طورپر علاج کے لیے تجوڑی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی  طبی امداد کے بعد ادریس کو اہل خانہ اور ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والے مشورے کے نتیجے میں بہتر علاج کی غرض سے خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال عملے کے مطابق تیزاب سے ادریس کی دائیں آنکھ، چہرہ اور چھاتی شدید متاثر ہیں اور ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے تھانہ تجوڑی میں تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں