کراچی:ہلکی بارش میں بجلی غائب

کراچی: ہلکی بارش اور بوندا باندی شروع ہو گئی

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہونے والی ہلکی بوندا باندی سے موسم  خوشگوار ہوگیا ہے اورگرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

کراچی میں بارش کے چھینٹے پڑتے ہیں ملیر، ایئرپورٹ، گلستان جوہر، ناظم آباد، شارع فیصل، راشد منہاس روڈ اورنارتھ کراچی سمیت دیگر علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے۔

ہم نیوز کے مطابق شہرمیں بجلی کی فراہمی تاحال مکمل طورپر بحال نہیں ہوسکی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عملہ بجلی کی بحالی میں مصروف ہے مگر ایک گھنٹہ مزید لگ سکتا ہے۔

کراچی میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طورپر ابرآلود رہے گا اورچند علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ ڈویژن، ہزارہ، پشاور اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں