فیصل آباد: اوباش نوجوان کی چار سالہ بچی سے زیادتی

فیصل آباد: اوباش نوجوان کی چار سالہ لڑکی سے زیادتی | urduhumnews.wpengine.com

گوجرہ: فیصل آباد کے گاؤں گوجرہ میں اوباش نوجوان نے پہلی کلاس کی معصوم  طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا ہے۔ انتظامیہ اورپولیس تاحال خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق چک نمبر 362 ج ب کوریاں کے ’با اثر‘ نوجوان نے چار سالہ بچی کو ’زیادتی‘ کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بااثر نوجوان کی دیدہ دلیری اور غنڈہ گردی کا یہ عالم تھاکہ وہ تین دن تک نشانہ بننے والی بچی کے والدین کو دھمکاتا رہا تاکہ وہ اس ظلم پر خاموشی اختیار کرلیں اورآواز بلند نہ کریں۔

ہم نیوز کے مطابق بچی کی حالت غیر ہونے پر والدین نے متعلقہ تھانہ سے رابطہ کیا لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

متاثرہ بچی کے والد اور اس کے اہل خانہ تاحال سرکاری کارروائی ہونے اور انصاف ملنے کے منتظر ہیں۔

بچی کا والد ایک غریب محنت کش بتایاجاتا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں اورعلاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران  کم عمر بچوں و بچیوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم اورزیادتی کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔


متعلقہ خبریں