ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب

ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی

فوٹو: فائل


کراچی: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت  مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہو گا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

آج  چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو اور عید الاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ 10 ذوالحج کو ہو گی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس بار 12 اگست اتوار کے دن ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب، کویت اور افغانستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے۔ اس لحاظ سے پیر 20 اگست کو حج کا رکن اعظم کا رکن اعظم وقوف عرفہ پیر ادا کیا جائے گا جب کہ  اگلے دن 21 اگست کو سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے مسلمان عید الاضحیٰ منائیں گے۔

ملائیشیا، انڈونیشیا اور برونائی داالسلام میں چاند نظر نہ آنے کا سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان ممالک میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

 

 


متعلقہ خبریں