اقلیتی رکن اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت

اوکاڑہ: اقلیتی نسشت پر کامیاب امیدوار پی ٹی آئی میں شامل| urduhumnews.wpengine.com

اوکاڑہ:عام  انتخابات میں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے صوبائی اسمبلی کی اقلیتی نشست پر کامیاب ہونے والے اعجاز مسیح نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ اعجاز مسیح اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے واحد ممبر ہیں۔

25 جولائی 2018  کو ہونے والے عام  انتخابات میں اوکاڑہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کلین سویپ کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کو خواتین کی 33 اور اقلیتوں کی پانچ مخصوص نشستیں مل گئی ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی 180 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون 30 خواتین اور چار اقلیتوں کی مخصوص نشستیں کے ساتھ 164 نشستیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آ ئی  ہے۔

مسلم لیگ (ق) کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی دو مخصوص نشستیں ملی ہیں جب کہ ان کے پاس پہلے سے آٹھ عام نشستیں موجود ہیں، اس طرح (ق) لیگ دس نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سات نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کی کل نشستوں میں خواتین کی ایک اور چھ عام  نشستیں ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی فہرست میں آخری نمبر پر پاکستان رائے حق پارٹی ہے جس کی ایک نشست ہے۔ پنجاب اسمبلی میں چار آزاد امیدوار بھی موجود ہیں جنہوں نے کسی سیاسی جماعت میں تاحال شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں