جیمز اینڈریسن نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا


لندن : برطانیہ کے کھلاڑی جیمز اینڈریسن نے بھارت کے خلاف 95 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئندہ کے متوقع وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ عمران خان کا ریکارڈ 26 سال تک ان کے نام رہا۔

انگلینڈ کی بھارت کے خلاف سیریز کھیلتے ہوے جیمز اینڈریسن کو اس وقت غیر معمعولی  کامیابی ملی جب وہ بھارت کے خلاف سب سےزیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

عمران خان نے بھارت کے خلاف 94 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر کے رکارڈ قائم کیا تھا۔ جیمز اینڈریسن نے 95 وکٹیں لے کر پاکستانی لیجینڈ کا رکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم کا یہ فیصلہ ان کے لیے بہترین ثابت ہوا۔

انگلش باؤلر جیمز اینڈریسن کا کہنا تھا کہ موسم اور صورتحال باؤلنگ کےلیے سازگار تھی تو ہم نے بھارتی ٹیم کو سخت زیادہ پریشان کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حلات اانگلش ٹیم کی موافقت میں تھے لیکن اس کے باوجود بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

جیمز اینڈریسن کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے مدمقابل کھیلنا اسی لیے اچھا لگا کہ اس نے ہمت نہیں ہاری اورپوری قوت و توانائی سے مقابلہ کیا۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جیمز اینڈریسن کے علاوہ برطانوی آل راونڈر کرس ووکس کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

 

کرس ووکس کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں ہی شاندار رہیں۔  کرس ووکس کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا جس میں وہ بطور آل راؤنڈر کھیل رہے تھے۔


متعلقہ خبریں