ٹرالر اور ڈمپر میں تصادم:ایک جاں بحق ایک زخمی

ٹرالر اور ڈمپر میں تصادم:ایک جاں بحق ایک زخمی | urduhumnews.wpengine.com

لسبیلہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹرالر اور ڈمپر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

سونارو کے مقام پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق شخص کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے علاقہ اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اس کا علاج کررہے ہیں۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اورپولیس جائے وقوع پر پہنچ کرامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔ پولیس نے جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اورپولیس حکام نے ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے اقدامات اٹھائے اورحادثے کا شکار گاڑیوں کو ہٹا کرراستہ صاف کیا۔

پولیس کے مطابق فی الوقت حتمی طورپر حادثے کے متعلق کچھ کہنا مشکل ہے مگر تحقیقات کے بعد حقائق منظر عام پر آجائیں گے۔


متعلقہ خبریں