پاکستان مسلم لیگ(ن) کا پارلیمانی اجلاس طلب

ن لیگ کی اپوزیشن میں بیھٹنے کی تیاری|HUMNEWS.PK

لاہور: مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس اسلام آباد میں ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ پر ہوگا جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی  صدر شہبازشریف کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ  اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور وفاق میں حکومت سازی کے متعلق امور زیرغور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی کی بابت بھی غور کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق شرکائے اجلاس کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں