نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

پیپلز پارٹی نے جزیروں سے متلعق آرڈیننس کی منسوخی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروادی

اسلام آباد: نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس پیر کی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت اسپیکر اسمبلی سردار ایازصادق کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے شیڈول کے مطابق 13 اگست 2018 بروز پیر کو نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اراکین کی فہرست پر دستخط بھی کریں گے۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 14 اگست بروز منگل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست بروز بدھ کو کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پرویز خٹک، شفقت محمود،عمر ایوب، اسد قیصر اور فواد چودھری نے اسپیکرہاؤس میں سردار ایازصادق سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سمیت نئے اسپیکر کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے نئے اسپیکر کے انتخاب سے قبل ہی پارلیمنٹ لاجز میں نئی الاٹمنٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ پہلے اجلاس کی کارروائی قواعد کے مطابق چلائی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ملاقات کے بعد کہا کہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی تعداد بہت بڑی ہے لہذا الیکشن سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لیے مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ احتساب ملک کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئین کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں