چمن: دوہزار میٹر طویل قومی پرچم کے ساتھ ریلی

چمن بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر | urduhumnews.wpengine.com

چمن: ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان کے علاقے چمن میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور دکانوں پر سبزہلالی پرچموں کی بہارآگئی ہے۔

جشن آزادی کے حوالے سے چمن کی مقامی سماجی تنظیم کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں طالب علموں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کی خاص بات یہ تھی کہ شرکا نے دو ہزار میٹر طویل قومی پرچم اٹھایا ہوا تھا جس کے ہمراہ انہوں نے شہر کی مختلف شاہراؤں پہ گشت کیا۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رہنما ملک عین الدین کی جانب سے شہریوں میں مفت بیجز اورقومی پرچم تقسیم کیے گئے۔ ان کی جانب سے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے اور وطن سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے مفت بیجز اورجھنڈے تقسیم کرنے کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔

ماڈل ہائی اسکول چمن میں بھی 14 اگست کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی جانب سے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔

طلبا نے اس موقع پر منعقدہ  سائیکل ریس، رسہ کشی اور میوزیکل چئیرکے مقابلوں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔

 


متعلقہ خبریں