شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی عمران خان کو مبارک باد


اسلام آباد:  خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد دی ہے۔

شاہ سلمان نے بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور سعودی عرب کی عوام  کی جانب سےعمران خان کومبارکباد دیتےہیں۔

انہوں نے پاکستان اورپاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومبارکباد کا پیغام بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے بھی پاکستان کی خوشحالی اورعمران خان کی صحت کے لیے دعا کی ہے۔


متعلقہ خبریں