’ٹیچ فار پاکستان‘ پروگرام برائے 2018-20 کا آغاز ہوگیا

ٹیچ فار پاکستان پروگرام برائے 2018-20 کا آغاز ہوگیا


اسلام آباد: ٹیچ فار پاکستان (ٹی ایف پی)  پروگرام برائے سال 2018-20  کا آغازکردیا گیا ہے۔

پروگرام سے منسلک اساتذہ 15  اگست سے اسلام آباد  کے پبلک اسکولوں میں  تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

ہفتے کے روز منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک سرکاری، کاروباری اور سول سوسائٹی کے افراد نے ایف ٹی پی پروگرام  کو سراہا اور اس کے اغراض و مقاصد کی تعریف کی۔

ٹیچ فار پاکستان:

‘ٹیچ فار پاکستان‘  دراصل دنیا کے 27 ممالک میں کام کرنے والے Teach for all  نامی ایک عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے نصاب تعلیم کو بہتر کرنے اور اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے ملک کی بہترین یونیورسٹیوں سے قابل نوجوانوں کو درس و تدریس کی طرف لانا ہے۔

ایف ٹی پی کی سربراہ خدیجہ بختیار نے 2010  میں اس پروگرام کو کراچی اور لاہور میں شروع کیا تھا،  2011  سے 2016 تک اس ادارے نے صرف لاہور کی مختلف جامعات سے فارغ التحصیل  100  بہترین طلبا کے ساتھ  50 سرکاری و نیم سرکاری  تعلیمی اداروں میں تدریسی فرائض انجام دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں