سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 آتے ہی چھا گیا

سامسنگ گیلیکسی نوٹ 9، آگیا اور چھا گیا


نیو یارک:  تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا، جی ہاں سام سنگ کمپنی کے اب تک آنے والے موبائل فونز میں سب سے جدید موبائل سام سنگ گلیکسی نوٹ نائن (Samsung galaxy Note 9)  لانچ کر دیا گیا ہے۔

ایک ٹیرا بائٹ تک کی میموری گنجائش رکھنے والا یہ فون 6.4 انچ  ڈسپلے، سپر ایمولڈ  کارننگ  گوریلا  گلاس 5 اور اسنیپ ڈریگن 845  پروسیسر  کے علاوہ 8GB ریم  کے ساتھ مارکیٹ میں آیا ہے۔

اس اسمارٹ فون میں اسٹائلس پین (S-Pen)  کو بھی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فون کے بلیو ٹوتھ  کنکشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کی بعد پین میں دیے گئے بٹن کی مدد سے  بھی تصاویر لی جا سکتی ہیں اور پریزینٹیشنز بھی دی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ فون کی  پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہے، کیمرہ شٹر کے لیے فون میں فزیکل بٹن کو بھی جگہ دی جائے گی۔

سام سنگ کمنی نے گلیکسی نوٹ 8 کی اکلوتی خامی، یعنی اس کی محدود بیٹری ٹائمنگ کا نہایت عمدہ حل نکالا ہے، گلیکسی نوٹ 9  میں ناصرف 4000 MAH بیٹری ہے بلکہ ایڈوانس واٹر کاربن کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، یہ ٹیکنالوجی استعمال کے دوران فون کو  جلد گرم ہونے سے بچاتی ہے اور ساتھ ساتھ اس کی بیٹری ٹائمنگ اور پرفارمنس کو بھی بہتر بناتی ہے۔

ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ  سام سنگ گلیکسی نوٹ 9  کالے ، نیلے ، براؤن ، گرے اور لیونڈر رنگ میں متعارف  کرایا گیا ہے۔

سام سنگ نے پاکستان میں اس اسمارٹ فون کی ترسیل یا ایڈوانس بکنگ کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، البتہ یہ آن لائن ویب سائٹس پر 128GB میموری کے ساتھ $999 میں جبکہ 512GB  کے ساتھ $1250 میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں