عمران خان کا این اے 65 میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ

اوکاڑہ: اقلیتی نسشت پر کامیاب امیدوار پی ٹی آئی میں شامل| urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 95 میانوالی پر پارلیمنٹ  جانے سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ  کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنی دیگر چار نشستوں اسلام آباد، لاہور،  بنوں اور کراچی سے استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے، عمران خان ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے انتخابی میدان میں اترے تھے اور تمام  نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

عمران خان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد، این اے 35 بنوں، این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر منتحب رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو ایک نشست رکھنے اور باقیوں سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی.

پاکستان کے قانون کے مطابق ایک سے زائد قومی اور صوبائی نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین ایک ہی نشست سے حلف لے سکتے ہیں اور انہیں اسمبلی میں حلف لینے سے قبل باقی نشستوں سے استعفیٰ دینا لازمی ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں