بلوچستان اسمبلی:نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

‘عالمی بینک کا فیصلہ بلوچستان کی معیشت کو نقصان پہنچائے گا’

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔ نو منتخب اراکین سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے حلف لیا۔

حسب روایت حلف برداری سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا تو نو منتخب اراکین اسمبلی احتراماً کھڑے ہوئے۔

نو منتخب اراکین اسمبلی نے انتہائی خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کو ایوان کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اورروایتاً بغل گیر ہوکر ایک دوسرے سے اپنا تعارف بھی کرایا۔

بلوچستان کی نو منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں گہما گہمی کا ماحول تھا، اراکین نے ایک دوسرے کو وزیٹنگ کارڈ پیش کیے تو متعدد نے موبائل فون نمبروں کا بھی تبادلہ کیا۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صوبہ بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔

بی اے پی کی جانب سے متفقہ طور پر پارٹی سربراہ جام کمال کو نیا وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا تو پارٹی میں اختلافات سامنے آئے تھے جنہیں اتفاق رائے سے بہت جلد ختم کرلیا گیا۔

بلوچسستان اسمبلی کا اجلاس 16 اگست تین بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ 16اگست کو بلوچسستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخابات عمل میں لایا جائےگا۔

بلوچستان عوامی پارٹی اور ان کے اتحادی میر عبدالقدوس بزنجو کانام اسپیکر کے لیے تجویز کرچکے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کے نام پر بلوچستان عوامی ہارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اپوزیش کی جانب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔


متعلقہ خبریں