لارڈز: انگلش ٹیم کی ختم کہانی پھر سے شروع


لارڈز: ہوم آف کرکٹ کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں طویل عرصہ سے کامیابی کی منتظر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے سات برس بعد کسی ایشیائی ٹیم کو ہرا کر فتح اپنے نام کر لی۔

بھارت اور انگلینڈ کے خلاف جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے مہمان انڈین ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں لارڈز کے تاریخی میدان میں ایک اننگز اور 159 رنز سے شکست دے دی۔ اس شکست سے انگلینڈ نے بھارت کو ہوم آف کرکٹ میں شکست دینے کا تسلسل بھی برقرار رکھا ہے۔

2011 میں انگلینڈ نے بھارت کو لارڈر کرکٹ گراؤنڈ میں ہی 196  رنز سے شکست دی تھی تاہم اس میچ کے بعد انگلش ٹیم نے مذکورہ گراؤنڈ پر ایشیائی ٹیموں کے خلاف جتنے بھی میچز کھیلے اسے تمام مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ناکامی کے بعد بھارت سات برس بعد لارڈز میں انگلینڈ سے ہارنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔

2011 کے بعد سے اب تک انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف بھی دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے خلاف ایک میچ میں ناکامی ہوئی جب کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچز ڈرا ہوئے۔


متعلقہ خبریں