پاک فوج کا شجرکاری مہم چلانے کا اعلان

پاک فوج کا شجرکاری مہم چلانے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ شجرکاری کی قومی مہم کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ درخت لگائے گی۔

پیر کے روز سامنے آنے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آج شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے جس میں قومی شجرکاری مہم کے متوازی درخت لگائے جائیں گے۔

آج سے شروع ہونے والے شجرکاری مہم میں ابتدائی طور پر پاکستان بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حالیہ مون سون کے دوران فوج کے زیراہتمام ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

پاک فوج کے تحت شجرکاری مہم کو ’سرسبزو شاداب پاکستان‘ کا نام دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں