تبدیلی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا،احسن اقبال

آرڈیننس کے ذریعے 700 ارب کے ٹیکس لگانا خلاف قانون ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی اسیری کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو دھاندلی کے ذریعے جیل میں ڈالا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نے دعویٰ کیا کہ اگر انتخابات شفاف ہوتے تو ہم پاکستان کہ تاریخ بدل سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ  حکومت کو ایک جعلی مینڈیٹ اور جعلی جمہوریت قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جعلی مینڈیٹ کا ایک ایک دن پہرہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل (ن) جب حکومت میں آئی تو ملک میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی لیکن ہم عوام کو زیرو لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے کر جارہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں تھی مگر ہم ملک کو اربوں روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری بھی دے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے اور ہم کسی کو نااہلی و ناکامی کا الزام نہیں لگانے دیں گے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور تمام جماعتوں نے اس کے خلاف آواز بھی بلند کی لیکن ہم نے اس کے باوجود پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے پی ایم ایل (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف ٹرائل کیا جائے اور پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو دھاندلی کی تحقیقات کرے۔


متعلقہ خبریں