کیریبئین لیگ: گیانا امازون وارئیرز کو شکست


گیانا: کیریبئین پریمئیر لیگ کی بہترین قرار دی جانے والی ٹیم گیانا امازون وارئیرز لیگ کا چھٹا میچ اپنے نام نہ کر سکی۔

پاکستان کے سبق کپتان شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم گیانا امازون وارئیرز کو کیریبئن پریمئیر لیگ کی بہترین ٹیم قرار دیا جا رہا تھا مگر

بربادوز ٹرائڈنٹ نے لیگ میں وارئیرز کی جیت کا سلسلہ روک دیا۔

کیریبئن پریمئیر لیگ کا چھٹا میچ گیانا امازون وارئیرز اور بربادوز ٹرائڈنٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں بربادوز نے تیس رنز سے وارئیرز کو شکست دی۔

مقررہ اوورز میں بربادوز کی ٹیم نے آٹھ  وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور جیت کے لیے امازون وارئیرز کو 186 رنز کا ٹارگٹ دیا مگر امازون وارئیرز کی ٹیم  صرف 155 اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئی۔

وارئیرز کے کپتان شعیب ملک نے 30 گیندوں پر 38 رنز بنائے جب کہ سہیل تنویر صفر پر بربادوز کے باؤلر وہاب ریاض کی گیند کا شکار ہوئے۔

ٹرائڈنٹ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے محمد عرفان چار اوورز کرا کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے مگر ٹرائڈنٹ کے بلے باز شائی ہوپ 88 رنز بنا کر مرد میدان قرار پائے۔


متعلقہ خبریں