زرعی قرضوں کا ہدف 1250 ارب روپے مقرر

State Bank of Pakistan

سموگ متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک کھلیں رہیں گے یا بندہونگے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا


کراچی: اسٹیٹ بینک  آف پاکستان نے رواں مالی سال میں بینکوں کی جانب سے کاشت کاروں کے لیے زرعی قرضوں کا ہدف 1250 ارب روپے  مقرر کیا ہے۔

پیر کے روز جاری کیے گئے اعلامیے میں گورنر اسٹیٹ  بینک طارق باجوہ  نے کہا ہے کہ اس مرتبہ جدت پسند اسکیموں کے ذریعے خصوصاً ان علاقوں کے  کاشت کاروں کو ترجیح دی جائے گی جو پچھلے ادوار مِں ایسی مراعات سے محروم رہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کاشت کاروں کو 976 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے اور تقریباً  37 لاکھ افراد اس سے مستفید ہوئے تھے۔

اس سے قبل زرعی قرضوں کی مشاورتی کمیٹی (ایگری کلچر کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی) اے سی اے سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  زرعی قرضے حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں۔

کمیٹی کا سالانہ اجلاس پہلی بار مظفر آباد، آزاد جموں و کشمیرمیں ہوا جو اسٹیٹ بینک کی ان کوششوں کا اظہار ہے جو وہ مالی سہولتوں سے محروم صوبوں اور علاقوں میں زرعی قرضے کی توسیع کے لیے کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں