ایک سے زائد نشستوں والے ارکان نے استعفے دے دیے

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے متعدد ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنے استعفے جمع کرا دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی چار نشستوں سے استعفے جمع کرائے ہیں جن میں کراچی کا حلقہ این اے 243، اسلام آباد کا حلقہ این اے 53، بنوں کا حلقہ این اے 35  اور لاہور کا حلقہ این اے 131 شامل ہے، انہوں نے میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے جیتی گئی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف  قومی اور ان کے فرزند حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی کی نشستیں اپنے پاس رکھیں گے، شہباز شریف حلقہ پی پی 164 اور 165 سے استعفی ہو گئے ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے لاہور کے حلقہ این اے 124 سے استعفی دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جنرل نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مخصوص نشست سے استعفی جمع کرا دیا ہے۔

اسی طرح بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے خضدار سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40 سے جیتی گئی نشست چھوڑ کر قومی اسمبلی میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی صوبائی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے، انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 اور 69  سے اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان کا استعفی تاحال الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہو سکا، ان کا حلقہ این اے 63 سے استعفیٰ دینے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پی کے 97 سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ  پرویز خٹک پی کے 61 اور 64 سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے پی کے 44 سے استعفی دے کر این اے 18 سے حلف لے لیا ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر اعظم  ہوتی پی کے 53 سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

اسی طرح پیر سید فضل علی شاہ گیلانی نے پی ایس 30 سے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیا ہے جبکہ امجد علی پی کے 7 سے مستعفی ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں