اسمارٹ فونز کی روشنی آپ کو اندھا کر سکتی ہے

اسمارٹ فونز کی روشنی آنکھوں کے لیے تباہ کن


نیویارک: اسمارٹ فونز سے خارج ہونے والی شعاعیں ہماری آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہیں لیکن حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی روشنی انسانی بینائی  کے لیے توقعات سے زیادہ  تباہ کن ہے۔

امریکہ کی ٹولیڈو یونیورسٹی کی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اسمارٹ فونز سے خارج ہونے والی یہ روشنی انسانی آنکھوں کے قرنیے میں جذب ہو کر ایسے زہریلے کیمیکل کی پیداوار میں مدد گار ثابت ہوتی ہے جو خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

اس نقصان کے نتیجے میں بینائی میں بڑے بلائنڈ اسپاٹس بنتے ہیں جو پٹھوں میں تنزلی کی علامت ہوتے ہیں، یہ ایک ایسا مرض ہے جو اندھے پن کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیقی ٹیم  کا کہنا ہے کہ اندھیرے میں ایسی ڈیوائسز کا استعمال ان شعاعوں کو مزید خطرناک بنا دیتا ہے۔

عام طور پر 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اس تنزلی کا شکار ہوتے ہیں، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب  قرنیے کے مرکز کے قریب واقع ایک حصہ، جو نظر تیز رکھنے میں مدد دیتا ہے، کو نقصان پہنچتا ہے جس سے اندھے پن کا خطرہ بڑھ  جاتا ہے۔

اس کے شکار افراد کو دھندلے پن اور بلائنڈ اسپاٹس کی شکایت تواتر سے رہتی ہے اور وقت کے ساتھ  یہ اسپاٹس بڑے ہونے لگتے ہیں جبکہ قرنیہ مرنے لگتا ہے۔


متعلقہ خبریں