نومنتخب ارکان قومی اسبلی کی رجسٹریشن مکمل نہ ہو سکی

نومنتخب 20 اراکین نے تاحال رجسٹریشن نہیں کرائی|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان کی رجسٹریشن پہلے اجلاس میں حلف برداری کے باوجود مکمل نہیں ہو سکی۔

قومی اسمبلی میں قائم رجسٹریشن ڈیسک کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے خرم  دستگیر سمیت 20 ارکان قومی نے تاحال رجسٹریشن نہیں کرائی، ڈیسک کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن نہ کرانے  والے ارکان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا ووٹ نہیں دے سکیں گے لیکن حلف اٹھانے کے اہل  ہوں گے۔

رجسٹریشن ڈیسک نومنتخب ارکان اسمبلی کو ان کے شناختی کارڈز بھی بنا کر دے رہی ہے جو 2023 تک قابل استعمال ہوں گے۔

رجسٹریشن ڈیسک پیر کی  شام 5  بجے تک کام  کرتی رہی اور 15 اگست کو اجلاس سے قبل بھی رجسٹریشن کرے گی۔

انتخابات 2018 کے بعد پاکستان میں نئی حکومت سازی کا مرحلہ شروع  ہو چکا ہے اور اب تک قومی اسمبلی کے 329، سندھ کے 165، بلوچستان کے 60 اور خیبرپختونخوا کے 112 ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ  کو ہو گا۔

اگلے مرحلے میں ارکان کی جانب سے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں