قوم کے لیے جشن آزادی پر پاک فضائیہ کا تحفہ


اسلام آباد: پاکستان کے 71 ویں جشنِ آزادی کے مبارک مو قع پر پاک فضائیہ نے پاکستانی قوم میں جذبہ حب الوطنی کو بڑھانے کے لیے ایک نیا  قومی گیت  ’اے وطن تیرے لیے‘ جاری کیا ہے۔

اس گیت کو پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ خدیجہ حیدر نے گایا ہے۔

 

 

اس گیت کی کہانی دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو بیرونِ ملک رہنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے وطن کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ گیت پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کے اندر جذبہ حب الوطنی کے احساسات پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔


متعلقہ خبریں