14 اگست پر پشاور میں آزادی کیپس کی دھوم

14 اگست اور پشاور میں آزادی کیپس کی دھوم|humnews.pk

پشاور: جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور کا تاریخی قصہ خوانی بازار سبز اورسفید رنگوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ پشاور کے زندہ دل نوجوانوں اور بچوں میں  آزادی کے رنگوں سے سجی ٹوپیاں خریدنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

ان ٹوپیوں میں دلہا  ٹوپیِ، ہیلمیٹ  ٹوپی، کاؤ بوائے ہیٹ، ہیر ہیٹ، جلسہ اور چھتری اسٹائل کے علاوہ منفرد انداز کے آزادی ہیٹس نے مارکیٹ میں لوگوں کو اپنی جانب کھینچ رکھا ہے اور بچے، بڑے سبھی شوق سے انہیں خرید رہے ہیں۔

’ہم نیوز‘ کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے ایک نوجوان نے کہا کہ آزادی کیپس صرف وطن سے محبت کا اظہار ہی نہیں بلکہ یہ انہیں دھوپ سے بچانے کے کام بھی آ رہی ہیں۔

چاند تارے سے سجی قومی پرچم کے رنگوں کی ٹوپیاں خریدنے والے محب وطن پاکستانی دعا گو ہیں کہ اس جھنڈے کا سایہ ہمیشہ ان کے سروں پر قائم رہے اور پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے۔


متعلقہ خبریں