پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر گوگل کا نیا ڈوڈل

پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر گوگل کا نیا ڈوڈل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے نے پاکستان کے 71 ویں یو م آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے جشن میں شریک ہونے کے لیے اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔

اتوار (13 اگست) اور پیر (14 اگست) کی درمیانی شب پاکستان کی آزادی کے 71 سال مکمل ہونے پرایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے جس میں پاکستانی پرچم نمایاں ہے۔

گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے۔ گوگل کے ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔

گوگل نے سب سے پہلے 2011  میں پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنایا تھا جس کے بعد ہر سال یوم آزادی پر مختلف ڈیزائن کے ڈوڈل بنا کر پاکستانیوں کے جشن شرکت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

گوگل ڈوڈل میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپنے لوگو میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہے جو اس کی اصل حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی تہوار یا فرد کے ساتھ تعلق کو واضح کرتی ہے۔

گوگل ماضی میں مختلف پاکستانی شخصیات کے ایام کے موقع پر بھی اپنے ڈوڈل میں ایسی تبدیلیاں لا چکا ہے جو ان کی خدمات یا کارکردگی کی نشاندہی کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں