شادی سیزن کی آمد: لاہور میں ویڈنگ شو کا انعقاد

شادی سیزن کی آمد آمد اور ویڈنگ شوز کا انعقاد


لاہور: موسم گرما کے اختتام اور سرما کے آغاز کو شادی سیزن کا نام بھی دیا جاتا ہے جس کے آتے ہی شاپنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات کے لیے دلہن اور دُلہا کے عروسی ملبوسات اور دیگر اشیا کی خریداری وقت طلب اور تھکا دینے والا کام ہے لیکن اگر ضرورت کی اشیا ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں تو وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کی بھی بچت ہو سکتی ہے۔

عوام کے اسی مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے لاہورمیں ویڈنگ شو منعقد کیا گیا جہاں شادی کی ہر چیز ایک ہی چھت تلے مہیا کی گئی تھی۔

ایکسپو سینٹر میں منعقدہ  ویڈنگ شومیں ڈیزائنر، فرنیچر، ڈیکوریشن اور ویڈیو گرافی سمیت مختلف اسٹالز لگائے گئے جن میں دلہنوں کا میک اپ خواتین کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا۔

شادی سیزن کی آمد آمد اور ویڈنگ شوز کا انعقاد | urduhumnews.wpengine.com

شاپنگ کے لیے آئے خریداروں نے مطالبہ کیا کہ ایسے فیسٹول ہوتے رہنے چاہیں جہاں تمام چیزیں ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں۔ شرکاء اس بات پر متفق پائے گئے کہ فیسٹول جہاں شہریوں کو کم خرچ میں شادی کی شاپنگ کا موقع فراہم کر تے ہیں وہیں ملکی معیشت کے استحکام کاسبب بھی بنتے ہیں۔

ایکسپو سینٹر کا رخ کرنے والے متعدد افراد کا موقف تھا کہ شا دیو ں کا سیزن شروع ہو تے ہی شہر بھر کے بازاروں کی رو نقیں بڑھ جاتی ہیں اور کپڑوں کی قیمتیں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایسے میں مشہور برانڈز کو چاہیے کہ مناسب قیمت میں جدید ڈیزائن متعارف کرائیں تاکہ ہر طبقے کی خواتین زیب تن کر سکیں۔


متعلقہ خبریں