مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے مستحکم پاکستان ناگزیر، سید علی گیلانی

سید علی گیلانی کے بیٹے کی والد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

سری نگر: تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔

سید علی گیلانی نے منگل کے روز سامنے آنے والے اپنے پیغام میں پاکستان کی جانب سے کشمیری قوم کی سیاسی اور سفارتی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

بزرگ حریت رہنما نے پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعا کی اور کہا کہ عمران خان کی آنے والی حکومت عدل و انصاف اور مدینہ جیسی ریاست کی سہولیات فراہم کرے۔

سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ 15اگست بھارتی یوم آزادی کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے۔

70 برسوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی انڈیا کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف حریت و مزاحمت کی سب سے نمایاں اور توانا آواز ہیں۔

بزرگ کشمیری رہنما زندگی کی 82 بہاریں دیکھ چکنے کے باوجود غیر معمولی استعداد، بے پناہ صبرو استقامت کے ساتھ تحریک آزادی میں پیش پیش ہیں۔


متعلقہ خبریں