پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز میں جشن آزادی کے رنگ



پشاور: جشن آزادی کے سلسلے میں پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایف سی اہلکاروں نے مختلف روایتی رقص بھی پیش کیے۔

ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد جہاں آزادی کا کیک کاٹا گیا وہی ایف سی اہلکاروں کی جانب سے خٹک، محسود اور اتنڑ ڈانس نے سماں باندھ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی لیاقت خان عزم کا اظہار کیا کہ جان چلی جائے لیکن وطن کی عظمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

14 اگست کو جشن آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں شہداء ایف سی کے اہل خانہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں