یوم آزادی: ون ویلنگ کرنے والے 18 نوجوان گرفتار

یوم آزادی: ون ویلنگ کرنے والے 18 نوجوان گرفتار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: یوم آزادی کے موقع پر لاہور پولیس نے جشن آزادی کے رنگوں کو کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچانے کے لیے ون ویلنگ کرنے والے 18 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان سڑکوں پرموٹرسائیکلوںکے سائلنسر نکال کر خطرناک طریقے سے ون ویلنگ کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

لاہور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز شہزاد اکبر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ یا آتش بازی کی ہرگز اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ون ویلنگ کے ذریعے اپنے آپ اور دوسرے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالتے ہیں، معاملہ کے سدباب کے لیے سارے شہر میں اینٹی ون ویلنگ اسکواڈز کوالرٹ کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے والدین سے گزارش کی ہے کہ  یوم آزادی کے موقع پراپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کھیلنے سے منع کریں۔


متعلقہ خبریں