جشن آزادی: ’میں‘ چھوڑ کر ’ہم‘ کی سوچ اپنانا ہو گی، سلطانہ صدیقی

اسلام آباد: ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہتری کے لیے ’میں‘ کو ترک کر کے ’ہم‘ کی سوچ اپنانا ہو گی تبھی ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے پہلے جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کے لیے نہیں ملک کے لیے سوچنا چاہئے۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی جشن آزادی کی تقریب کے دوران گفتگو کر رہی ہیں۔
ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی جشن آزادی کی تقریب کے دوران گفتگو کر رہی ہیں۔

ہم نیوز کے صدر دفاتر اسلام آباد میں جشن آزادی کی سادہ مگر پروقار تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہم نیوز کے سی ای او درید قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہم نے جتنی بھی محنت کی ہے اس سے زیادہ محنت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں‘ نہیں ’ہم‘ اور ’آگے کی سوچیں‘۔ پاکستان کو اس عروج پر لے جائیں جو قائداعظم نے ہم سب کے لیے دیکھا تھا۔

ہم نیوز اسلام آباد کے صدر دفاتر اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریب
ہم نیوز اسلام آباد کے صدر دفاتر اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریب

14 اگست کو پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت تمام بیوروز میں آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اس یادگار موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

ہم نیوز کی صدر سلطانہ صدیقی کراچی میں پرچم کشائی کے دوران
ہم نیوز کی صدر سلطانہ صدیقی کراچی میں پرچم کشائی کے دوران

ہم نیوز کے کراچی دفتر میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران پرچم کشائی بھی کی گئی۔

ہم نیوز کے صدر دفاتر اور بیوروز میں جشن آزادی کی تقریبات
ہم نیوز کے صدر دفاتر اور بیوروز میں جشن آزادی کی تقریبات

ہم نیوز نے جشن  آزادی کی تقریبات منا  کر بتا دیا کہ وطن کی محبت میں ہم بھی نہیں ہیں کسی سے کم۔

متعلقہ خبریں