ایران بھی جشن آزادی پاکستان کے رنگوں میں رنگ گیا


اسلام آباد: تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار ایران کے عوامی مقامات پر پاکستان کے جشن آزادی کے موقع  پر تہنیتی پیغامات آویزاں کیے گئے ہیں۔

ایران کے سپریم  لیڈر آیت اللہ خامنائی اور ایرانی عوام نے پاکستان کے 71  ویں یوم آزادی پر مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں جبکہ ایران کے شہر مشہد کی تمام الیکٹرانک اسکرینز پر سپریم لیڈر کی جانب سے مبارک باد کا پیغام چلایا جا رہا ہے۔

14 اگست سے مشہد کی تمام الیکٹرانک اسکرینز پر 10  دن تک ہر تین منٹ بعد یہ پیغام چلے گا، مشہد کی میٹرو ٹرین کی 242 اسکرینز پر 15 یوم  تک 24 گھنٹے ہر دو منٹ بعد پیغام چلے گا، میٹرو ٹرین پر روزانہ  ڈھائی لاکھ  افراد سفر کرتے ہیں۔

 

سپریم لیڈر اور ایرانی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو مبارک باد کے پیغامات سے  پاکستان مخالف  قوتوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں