ایردوان کا امریکی الیکٹرانکس مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

انقرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ترکی پر عائد کی گئی پابندیوں کے جواب میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی الیکٹرانکس مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ترکی اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے متعلق سامنے آنے والی حالیہ خبر میں کہا گیا ہے کہ طیب ایردووان نے امریکی الیکٹرونکس مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ امریکی کمپنی ایپل کی مصنوعات کی خریداری بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ترک صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

قبل ازیں روس نے امریکی صدر کی اعلان کردہ پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ماسکو کا کہنا تھا کہ ترکی پر امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھی ترکی کے خلاف حالیہ اقدامات پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انقرہ کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں