مہاتیر محمد کا چین کے ساتھ بڑے منصوبے منسوخ کرنے کا اعلان

چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے منصوبے منسوخ کردیں گے، مہاتیر محمد


کوالا لمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم  ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق حکومت کے دور میں چین کے تعاون سے شروع  ہونے والے کئی منصوبوں کو ختم  کر دیں گے۔

انہوں نے یہ بات  چین کے دورے پر جانے سے ایک دن قبل امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ  پریس (اے پی) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

93  سالہ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ وہ  چین کے ساتھ  اچھے اور برابری کی سطح  پر تعلقات کے خواہاں ہیں اور جو پراجیکٹس ملکی مفاد میں ہوں، ان میں چینی سرمایہ کاری کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم  نجیب رزاق اب بھی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں مگر ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی ہے، انہیں اپنے دور حکومت میں شروع  ہونے  والے  پراجیکٹس میں اربوں کے اسکینڈلز کا سامنا ہے۔

نجیب رزاق کے دور حکومت میں ملائیشیا اور چین کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم رہے، اس دور کے بڑے پراجیکٹس میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک اور گیس پائپ لائن کے دو منصوبے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں