جشن آزادی پر پاک بحریہ کی بوٹ ریلیاں


کراچی: جشن آزادی پر پاک بحریہ  کی جانب سے تمام ساحلی علاقوں میں بوٹ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہی گیروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع  پر کراچی، اورماڑہ اور گوادر میں بوٹ ریلیاں منعقد کی گئیں جن میں عوام کی  اکثریت نے شرکت کی، شرکا میں بڑی تعداد بچوں کی بھی تھی جن کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اورماڑہ میں پاک بحریہ کی جانب سے آزادی ریلی اور ریس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ  حصہ لیا، پاکستان میری ٹائم میوزیم میں عوام الناس کے لیے خصوصی بینڈ شو کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بحریہ کے روایتی بینڈ نے ملی نغموں کی دھنوں سے عوام کو محظوظ کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی اپنے پیغام میں قوم  کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے۔


متعلقہ خبریں