شہریوں پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ دہشت گرد حملہ تھا، برطانوی پولیس

کورونا وائرس، برطانیہ کا دسمبر کے پہلے ہفتے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے قریب شہریوں پر گاڑی چڑھانے کا واقع  دہشت گرد حملہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں پرجان بوجھ  کر گاڑی چڑھائی گئی اور یہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ سوچی سمجھی سازش تھی جس کا مقصد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے لیکن زیرحراست ملزم تعاون نہیں کر رہا۔

ذرائع کے مطابق  منگل کو برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک گاڑی کئی راہ گیروں اور سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی اور حفاظتی رکاوٹیں بھی توڑ دیں تاہم پولیس نے موقع پر ہی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے لیکن اب تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل بھی برطانیہ میں اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ اسی طرح اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں