بی اے پی اور پی ٹی آئی میں معاملات طے


اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے درمیان ہونے والے مذکرات میں تحریک انصاف نے بی اے پی کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔

پی ٹی آئی اور بی اے پی کے درمیان وفاقی  وزارتوں کے مسئلہ پر پیدا ہونے والی دوریاں مذاکرات کے بعد ختم  ہو گئیں اور بی اے پی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

اس سے قبل بی اے پی نے تحریک انصاف کی جانب سے وفاق میں وزارتوں کی یقین دہانی نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے اہم عہدوں کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے پر غور شروع  کر دیا تھا اور بی اے  پی اراکین قومی اسمبلی کا ایک اجلاس زبیدہ جلال کی زیر صدارت بھی ہوا۔

بی اے پی اراکین اسمبلی نے اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پارٹی صدر جام کمال سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے انہوں نے بدھ کو کوئٹہ روانہ ہونا تھا۔


متعلقہ خبریں